الملک الظاہر رکن الدین بیبرس بندقداری (پیدائش: 1223ء/1228ء – وفات: یکم جولائی 1277ء) مملوک سلطنت کا پہلا نامور حکمران ہے۔ اس نے 1260ء سے 1277ء تک 17 سال مصر و شام پر حکومت کی۔ وہ ہلاکو خان اور دہلی کے غیاث الدین بلبن کا ہمعصر تھا۔ وہ نسلاً ایک قپچاق ترک تھا جسے غلام بنانے کے بعد قپچاق میں فروخت کر دیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ منگولوں نے بھی اسے غلام بنا کر شام میں فروخت کر دیا تھا۔ وہ ایوبی سلطان الصالح ایوب کا ذاتی محافظ تھا۔ وہ ساتویں صلیبی جنگ میں فرانس کے لوئس نہم اور 1260ء میں جنگ عین جالوت میں منگولوں کو شکست دینے والے لشکروں کا کمانڈر تھا۔
Category
📚
Learning