• 7 years ago
سم اللـه الرحمن الرحيم
لا أقسم بهذا البلد ﴿١﴾ وأنت حل بهذا البلد ﴿٢﴾ ووالد وما ولد ﴿٣﴾ لقد خلقنا الإنسان في كبد ﴿٤﴾ أيحسب أن لن يقدر عليه أحد ﴿٥﴾ يقول أهلكت مالا لبدا ﴿٦﴾ أيحسب أن لم يره أحد ﴿٧﴾ ألم نجعل له عينين ﴿٨﴾ ولسانا وشفتين ﴿٩﴾ وهديناه النجدين ﴿١٠﴾ فلا اقتحم العقبة ﴿١١﴾ وما أدراك ما العقبة ﴿١٢﴾ فك رقبة ﴿١٣﴾ أو إطعام في يوم ذي مسغبة ﴿١٤﴾ يتيما ذا مقربة ﴿١٥﴾ أو مسكينا ذا متربة ﴿١٦﴾ ثم كان من الذين آمنوا وتواصوا بالصبر وتواصوا بالمرحمة ﴿١٧﴾ أولئك أصحاب الميمنة ﴿١٨﴾ والذين كفروا بآياتنا هم أصحاب المشأمة ﴿١٩﴾ عليهم نار مؤصدة ﴿٢٠﴾


ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم (1) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو (2) اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم (3) کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے (4) کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا (5) کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا (6) کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں (7) بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟ (8) اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے) (9) (یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے (10) مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا (11) اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟ (12) کسی (کی) گردن کا چھڑانا (13) یا بھوک کے دن کھانا کھلانا (14) یتیم رشتہ دار کو (15) یا فقیر خاکسار کو (16) پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے (17) یہی لوگ صاحب سعادت ہیں (18) اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں (19) یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے (20)

Category

🗞
News

Recommended