Surah Al Hujaraat 1 to 8 -------- سورة الحجرات -------

  • 7 years ago
سورة الحجرات

بسم الله الرحمن الرحيم


يا أيها الذين آمنوا لا تقدموا بين يدي اللـه ورسوله  واتقوا اللـه  إن اللـه سميع عليم ﴿١﴾


يا أيها الذين آمنوا لا ترفعوا أصواتكم فوق صوت النبي ولا تجهروا له بالقول كجهر بعضكم لبعض أن تحبط أعمالكم وأنتم لا تشعرون ﴿٢﴾


إن الذين يغضون أصواتهم عند رسول اللـه أولئك الذين امتحن اللـه قلوبهم للتقوى  لهم مغفرة وأجر عظيم ﴿٣﴾


إن الذين ينادونك من وراء الحجرات أكثرهم لا يعقلون ﴿٤﴾

ولو أنهم صبروا حتى تخرج إليهم لكان خيرا لهم  واللـه غفور رحيم ﴿٥﴾


يا أيها الذين آمنوا إن جاءكم فاسق بنبإ فتبينوا أن تصيبوا قوما بجهالة فتصبحوا على ما فعلتم نادمين ﴿٦﴾


واعلموا أن فيكم رسول اللـه  لو يطيعكم في كثير من الأمر لعنتم ولكن اللـه حبب إليكم الإيمان وزينه في قلوبكم وكره إليكم الكفر والفسوق والعصيان  أولئك هم الراشدون ﴿٧﴾

فضلا من اللـه ونعمة  واللـه عليم حكيم ﴿٨﴾



اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ سننے واﻻ، جاننے واﻻ ہے (1)


اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر نہ کرو اور نہ ان سے اونچی آواز سے بات کرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو، کہیں (ایسا نہ ہو کہ) تمہارے اعمال اکارت جائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو (2)


بیشک جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے حضور میں اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں، یہی وه لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ نے پرہیزگاری کے لئے جانچ لیا ہے۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور بڑا ﺛواب ہے (3)



جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر (بالکل) بے عقل ہیں (4)


اگر یہ لوگ یہاں تک صبر کرتے کہ آپ خود سے نکل کر ان کے پاس آجاتے تو یہی ان کے لئے بہتر ہوتا، اور اللہ غفور ورحیم ہے (5)


اے مسلمانو! اگر تمہیں کوئی فاسق خبر دے تو تم اس کی اچھی طرح تحقیق کر لیا کرو ایسا نہ ہو کہ نادانی میں کسی قوم کو ایذا پہنچا دو پھر اپنے کیے پر پشیمانی اٹھاؤ (6)


اور جان رکھو کہ تم میں اللہ کے رسول موجود ہیں، اگر وه تمہارا کہا کرتے رہے بہت امور میں، تو تم مشکل میں پڑجاؤ لیکن اللہ تعالیٰ نے ایمان کو تمہارے لئے محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں زینت دے رکھی ہے اور کفر کو اور گناه کو اور نافرمانی کو تمہارے نگاہوں میں ناپسندیده بنا دیا ہے، یہی لوگ راه یافتہ ہیں (7)

اللہ کے احسان وانعام سے اور اللہ دانا اور باحکمت ہے (8)

Category

📚
Learning

Recommended