Hum Apne Saf Shikano ko Salam Karte hain (Rare Patriotic Song of 1965 War)Singers:Taj Multani,S.B.John, Ishrat Jehan etc

  • 9 years ago
جنگِ ستمبر کے دوران ریڈیو پاکستان کراچی کا تیار کردہ ایک خوبصورت ،یادگار اور پرجوش قومی نغمہ جو ان دنوں بے حد مقبول تھا، یہ نغمہ جون ایلیا نے اس وقت تحریر کیا جب پاک فوج نے بھارتی افواج کے میدانِ کارزار میں چھکے چھڑا دیے تھے،اس لیے یہ نغمہ دراصل جون ایلیا کا پاک فوج کے تمام شہداٗ اور غازیوں کو قوم کا سلام اور قوم کی طرف سے خراجِ تحسین تھا تحریر کیا ،اس نغمہ کو ریڈیو ٹرانسکرپشن سروس کراچی نے تیار کیا جو‘ اب سنٹرل پروڈکشن یونٹ کہلاتا ہے، اس نغمہ کی دھن استاد نتھو خان نے ترتیب دی جبکہ گلوکاروں میں ریڈیو پاکستان کراچی کے تمام اسٹاف آرٹسٹ تھے جن میں مرکزی آوازیں تاج ملتانی اور عشرت جہاں کی تھیں جبکہ دیگر گلوکاروں میں نسیمہ شاہین، اقبال علی،نگہت سیما، زوار حسین اور ایس بی جان شامل تھے، یہ نغمہ نشر ہوکر اتنا مشہور ہوا کہ کراچی تا سلہٹ ہر پاکستانی کے دل کی فاتحانہ آواز لگتا تھا پھر اس کی شاعری قوم کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ عقیدت ،اس کو بہت خوبصورتی اور نئے استعارون اور لفظوں میں شاعر نے سجایا ہے، تاہم افسوس کہ یہ نغمہ حوادثِ زمانہ کی نذر ہوکر نایاب ہوگیا اور پھر بعد میں نہیں سنا گیا تاہم جب تک گراموفون ریکارڈز کا دور تھا تو اس کے ریکارڈ ضرور بجا کرتے تھے یا پھر ۸۰ کی دہائی تک ریڈیو سے نشر ہوتا مگر پھر یہ سرکاری اداروں میں بھی نہ رہا تو نشر کیسے ہوتا ؟
جنگِ ستمبر کا پچاسواں سال ہے، مگر آج ایک بار پھر وہی ہندوستان ہمیں للکارتا ہے ،قوم کو پھر انہی سترہ دنوں کی ضرورت ہے جو انشا ٔ اللہ وقت آنے پر ضرور ثابت کرے گی کیونکہ جنگِ ستمبر سے پہلے بھی قوم کا یہی حال تھا،سیاست افراتفری کا شکار تھی،عوام بھی آپے سے باہر تھے مگر جہاد فی سبیل اللہ کی برکت سے پوری قوم نے اس کا ثمر پایا کہ اتحاد تو اتحاد ساتھ ساتھ کرپشن اور لوٹ کھسوٹ بھی برائے نام رہ گئی ،ہر شخص کی زباں پر پاکستان پاکستان تھا !! ، جنگِ ستمبر کی گولڈن جوبلی کے موقع پر میرے مجموعۂ قومی نغمات میں سے اہلِ پاکستان کی نذر ۔۔۔۔۔ امید ہے کہ یہ نغمہ بھی جنگِ ستمبر کے دوران موجود افراد کی یادوں میں ایک بیش بہا اضافہ کرے گا :)
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں