اے گولڑے والے کلامِ نصیر محفلِ سماع

  • 9 years ago
٭٭کلامِ نصیر٭٭محفلِ سماع

کب تک رہیں محرومئ قسمت کے حوالے
اے گولڑے والے
اب کون ہے جو تیرے سوا ہم کو سنبھالے
اے گولڑے والے
مشتاق زیارت ہیں ترے چاہنے والے
کب تک کریں نالے!
پوشیدہ نہ رکھ'اب رخ تاباں کے اجالے
اے گولڑے والے
اٹھی جو نظر تیری تو سب لوگ کہیں گے
اب کھل کے رہیں گے
ایقان کے دروازے سے اوہام کی تالے
اے گولڑے والے
ہو جائے نظر والی بغداد کا صدقہ
اجداد کا صدقہ
آیاں ہوں دل و جاں سے عقیدت کو سنبھالے
اے گولڑے والے
از خاک نشینان تو یک بندہ نصیر است
بے چارہ فیفر است
خورشید و شے،لالا رخے 'زہرہ جمالے
اے گولڑے والے

کلام حضرت الشیخ پیر سید نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ گولڑہ شریف

.اپ کی دعاؤں کاطالب سید شاہد محی الدین بخاری

Recommended