Jisa Allah Rakha Usa Kon Chkah -Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

Ubqari4me

by Ubqari4me

49 views
جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔۔۔!
پولیس کے ایک ASIنے واقعہ سنایا کے ٹرین کے سفرمیں تھے صبح عید ہونی تھی۔ ٹرین کی بوگیوں کے درمیان جو راستہ ہوتا ہے وہاں پر ایک خاتون اپنے بچے کوکندھے پرلیکربیٹھی ہے۔ آدھی رات کے بعد جب ماں کو نیندکاجھونکا آیا اورایک جھٹکا لگابچہ ٹرین سے نیچے جاگرا۔ ماں جاگی ، چیخی چلائی، لوگوں نے زنجیرکھنچی ٹرین رُک گئی۔ ہم اترگئے۔ ٹرین سمہ سٹہ پہنچ گئی تھی۔ چلتے چلتے صبح ہونے لگی تو دُور سے نظرآیا کہ ایک جگہ کوئے اکٹھے ہیں ۔ ماں رونے لگی وہ سمجھی کہ میرے بچے کی لاش کو کوئے کھارہے ہیں اور قریب گئے تو دیکھا کہ کتے بھی ہیں، ماں کی چیخی نکل گئیں۔ جب ہم قریب پہنچے تو منظرانوکھا دیکھا کہ بچہ پتھروں پرسویا ہوا ہے اورکتے حفاظت کررہے ہیں ، کوئے نوچنے کی کوشش کرتے ہیں توکتے اس کوبھگا دیتے ہیں۔ ہم جب پہنچے توکتے بھاگ گئے ماں نے اپنے لخت جگرکو سینے سے لگالیا۔
ماتا رام چھپ کرقرآن پڑھتا تھا اس نے چھپ کرختنے کرائے تھے اور ہندو تھا بڑا مالدار تھا مرگیا۔ اس کی لاش کو جب ہندووں جلاتے تو اس کو آگ نہ لگتی۔ اس کوجلانے کے لیے بادام روغن ڈالا ، دیسی گھی ڈالا مگرآگ نہ لگی۔ بالآخر کچھ مسلمان سامنے آئیں انہوں نے کہا کہ ہم بتائیں اس کے ختنے کیے ہوئے ہیں۔ ہندوؤں نے یہ بات ماننے سے انکارکردی ۔ پھربالآخر طے ہوا کہ دومعتبرہندوں کے اور دو معتبر مسلمانوں کے لکڑیاں ہٹائی گئی اورجب دیکھا گیا تو اس کے واقعی ختنے ہوئے تھے ۔ پھرہندوؤں نے اس کاجنازہ پڑھنے کی اجازت دی۔