خوشاب: گورنمنٹ گرلز سکول مٹھا ٹوانہ۔۔عمارت موجود ٹیچر غائب

  • 10 years ago
خوشاب: مٹھا ٹوانہ میں بچیوں کا سکول
عمارت موجود، ٹیچر نہیں

خوشاب کے علاقے مٹھا ٹوانہ میں بچیوں کا ایسا سکول موجود ہے جس میں عمارت اور دیگر سہولتیں تو موجود ہیں لیکن صرف اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں تعلیم کی سہولت سے محروم ہیں۔
یہ گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول مٹھا ٹِوانہ ہے۔ اس ادارے کو ہائر سکینڈری سکول کا درجہ مل چکا ہے۔ اساتذہ کی نو آسامیاں بھی منظور ہوچکی ہیں لیکن اساتذہ کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی بچیاں گیارہویں جماعت میں داخلے سے محروم ہیں.
زینت خاتون( سکول کی سربراہ)
بہت ساری بچیوں کو جوہر آباد یا ادھر ادھر ہاسٹل کے لئے جانا پڑتا ہے۔ چار ہزر پانچ ہزار ایک ویگن کا خرچہ ہے۔ والدین کو اس طرح بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
رکن الدین ( سماجی کارکن رہنما)
خرچے کی وجہ سے جو غریب آدمی ہیں ان کی بچیاں گھر بیٹھی رہتی ہیں۔ جو افورڈ کرسکتے ہیں وہ وہاں داخلہ لیتے ہیں۔

Recommended