خوشاب: مٹھا ٹوانہ میں ساٹھ سالہ پرانا جوہڑ

  • 10 years ago
خوشاب : مٹھا ٹوانہ میں ساٹھ سالہ پرانا جوہڑ
کیا آپ یقین کر سکتے ہیں کہ خوشاب سے پینتیس کلو میٹر کی مسافت پر واقع مٹھا ٹوانہ نامی ایک قصبے میں کئی ایکٹروں پر پھیلا ہوا ایسا وسیع و عریض جوہڑ موجود ہے جس نے پچھلے چھ عشروں سےعلاقے کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔اس علاقے کے لوگ پچھلے ساٹھ سالوں سے مسلسل اپیلوں ، درخواستوں اور احتجاجی مظاہروں کے باوجود گندے پانی کے اس آلودہ جوہڑ کو ختم نہیں کرواسکےہیں۔
اس جوہڑ میں پیدا ہونے والا مچھر لوگوں کے لئے بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔ جوہڑ کے پانی کی زد میں آنے کی وجہ سے نہ صرف فصلیں متاثر ہور ہی ہیں بلکہ بعض علاقوں میں عمارتوں کے گرنے کے واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
جوہڑ میں سیوریج کا پانی داخل ہورہا ہے اور یہ آلودہ پانی جوہڑ سے گذرنے والے واٹر سپلائی کے شکستہ پائپوں میں بھی شامل ہورہا ہے۔

Recommended