Awaz Ali Media Network

@AwazAliMediaNetwork
علی کی آوازہی آواز حق ہے۔
علی کی آواز چودہ کی آوازہے ۔ علی کی آواز پیغام حق ہے۔علی کی آواز خدا کی آواز ہے۔علی کی آواز پوری انسانیت کے لئے امن کی آواز ہے۔علی کی آواز ہر دور کے یزید کے منہ پر طمانچہ ہے ۔علی کی آواز آنے والی ہر قوم ، نسل ، قبیلے کیلئے ذریعہ نجات ہے ۔علی کی آواز ہی فلاح کا راستہ ہے ۔علی کی آواز نے کبھی سلونی کے ممبر پر خطبہ توحید بلند کیا ۔کبھی لبیک یارسول اللہ ﷺ کی صدا بن کر ہر میدان میں نظر آیا ۔کبھی سیدہ فاطمہ کے خطبہ لمعہ میں صدائے علی نظر آئی۔
کبھی مسجد کوفہ میں (علی کامیاب ہو گیا ) کی صدا بلند ہو ئی ،کبھی صلح امام حسن کی فتح مبین میں نظر آئی ۔کہیں امام حسین کے آخری سجدے میں توحید کی ٖفتح بنی ،کہیں سید سجادکے باطل شکن خطبوں میں آواز علی کااثر ظاہر ہوا۔کہیں امام باقر کی امامت میں نظر آئی ،کبھی جعفر صادق کے روحانی علوم میں نظر آئی ۔کہیں امام کاظم کی طولانی قید تنہائی میں نظر آتی ہے ۔کبھی غریب طوس کی حکومت میں نظر آتی ہے ،کبھی تقی جواد مظلومانہ شہادت میں ظاہر ہوتی ہے ۔کبھی امام نقی کے ذاتی رعب میں نظر آتی ہے ۔کہیں عسکری کے جمال میں آواز علی کا جلوہ ظاہر ہوا ۔اب آوازعلی کا جلال منتظر مہدی کی صورت میں ظاہر ہو گا ۔
علی کی آواز جنگل، بیابان، کوہستان ،کوہسار،پہاڑ،نخلستان میں بر سرپیکار ہے۔علی کی آواز دعوت الی اللہ ہے ۔اور سب پر خدا کی حجت ہے ۔دنیا کے کسی کونے میں جب کوئی حق پرست حق کی صدا کو بلند کرتے ہوئے حق کے لئے اٹھتا ہے حق کی آواز ہی آواز علی ہے ۔کیونکہ بقول رسول خداحق علی کے ساتھ ہے ،اور علی حق کے ساتھ ہے ۔ یہ صدا ہر زمانے میں حق پرستوں کو دعوت فکر انقلاب دے رہی ہے ۔تو ہے کوئی حق پرست جو آواز علی کی صدا پر لبیک کہتے ہوئے آواز علی کی ترجمانی کر سکے ۔؟؟
@awazalimedianetwork hasn’t created any playlists yet