Tere Bin Last Episode

  • last year
اسلام و علیکم، ناظرین ہوم تھیٹر میں آپ سب کو خوش آمدید کہتے ہیں،ناظرین مشہور و معروف ڈرامہ تیرے بن کو بلاآخر پانچ سات اضافی قسطوں کے بعد اختتام پذیر کر دیا گیا ہے، ہم گذشتہ تبصرے میں برملا کہہ چکے ہیں کہ اس ڈرامہ کا ہپی اینڈ ہونے جا ر رہا اور حیاء کو لینے کے دینے پڑ جانے ہیں بالکل اسی طرح جب ڈرامہ پر ڈیوسر کی مرضی کے مطابق میرب انتہائی ڈرامائی انداز میں عین اس وقت کمرے میں داخل ہوتی ہے جب مولوی صاحب مرتسم سے حیاء کے نکاح کیلئے پہلے فقرے ادا کر چکے تھے، بس پھر کیا تھا، نکاح رک گیا، حیاء نے بہت شور و غوغا کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی ایک نہ چلی، پھر حیاء نے میرب کی بیٹی پر الزام لگایا کہ یہ مرتسم کی بیٹی نہیں ہے لیکن مرتسم کو بھلا میرب سے تھپڑ کھانے والی رات کیسی بھول سکتی تھی، بحرھال یہ میاں بیوی کا معاملہ تھا ہمیں اسے زیادہ ڈسکس نہیں کرنا چاہیے، مرتسم نے میرب کے جانے والی رات کے متعلق وہی سوال میرب سے دہرایا، اس سے پہلے یہی سوار حیاء سے کر چکا تھا، میرب نے بتا دیا کہ حیا ء کو سب علم تھا، جس مرتسم شدید غصہ میں آ جاتا ہے اور اس کے ہاتھ سے اپنی انگوٹھی اتار دیتا ہے جس کے بعد ماں بیگم ملازموں کو حکم دیتی ہے حیاء کا سامان اٹھا کر لائیں اسے ہمیشہ کیلئے گاوں چھوڑ کر آئیں، اور پھر میرب مرتسم ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کرکے آئندہ یک جان دوقالب ہوکر ہنسی خوشی رہنے کے وعدے کرتے ہیں پھر میرب کتابیں پکڑتی ہے اور اپنی ادھوری تعلیم حاصل کرنے چل پڑتی ہے، ناظرین ہماری کاوش آپ کو کیسی لگی ضرور اگاہ کیجیے شکریہ