• 2 years ago
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کی عید کے دن شہیدوں کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے ملاقات

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن ڈاکٹر مقصود احمدنے عید کے موقعی پر شہداء کے گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات کی اور عید تحائف تقسیم کیے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے اس موقع پر بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی۔

عید پے شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات کا مقصد انکو ا حساس دلانا ہے کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو نہیں بھولا اور شہداء کے اہل خانہ کے دکھ درد میں انکے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے شہید ہیڈ کانسٹیبل ظہیر احمد، کانسٹیبل خوشحال خان اور کانسٹیبل نعمان علی کی رہائشگاہوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمدکا کہنا تھا کہ آج اس شہر کا امن ہمارے شہداوٗں کے مرہون منت ہے، ہماری خوشیوں کے پیچھے ان شہداء کا خون ہے لٰہذا ان شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شہداء کے اہل خانہ نے عید کے پر مسرت موقع پر ان سے ملاقات کرنے اور یاد رکھنے پر خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔

#Eid #EidUlFitr #EidDay #eidulfitr2023 #martyrs #SindhPolice #police #KarachiPolice #SSU #ProudToProtect #DrMaqsoodAhmed

Category

People

Recommended