• 3 years ago
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) میں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے 39 افسران کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) کراچی میں 32ویں سینئر مینجمنٹ کورس میں شریک گریڈ 19 کے افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اپنائے گئے اقدامات پرعمل کیا جائے تو پورے محکمہ پولیس کو بین الاقوامی معیارکے مطابق استوار کیا جا سکتا ہے۔افسران کا تعلق مختلف وفاقی اور صوبائی سرکاری محکموں سے تھا۔

ان خیالات کا اظہار مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے 39 رکنی وفد نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈکوارٹرز کے مختلف شعبوں کے تفصیلی دورے کے دوران کیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمدنے وفد کو ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور ایس ایس یومیں ملک کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے قیام، کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے اور سیکیورٹی ڈویژن کے فلڈ ریلیف آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی نے وفد کو مزید آگاہ کیا کہ پاکستان آرمی ایس ایس یو کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت سمیت کثیر المقاصد ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت دے رہی ہے جودہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کاروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

افسران نے S.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف فرضی مشقوں کا مظاہر ہ دیکھتے ہوئے ایس ایس یوکو ایک بہترین قانون نافذ کرنے والا ادارہ قرار دیا۔

Category

🗞
News

Recommended