Sahih Bukhari Hadees No.65 | Hadees Nabvi in Urdu | Bukhari Hadees | Bukhari Shareef in Urdu , Beauty Of NatureAR
صحیح البخاری حدیث نمبر 65
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( کسی بادشاہ کے نام دعوت اسلام دینے کے لیے ) ایک خط لکھا یا لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ وہ بغیر مہر کے خط نہیں پڑھتے ( یعنی بے مہر کے خط کو مستند نہیں سمجھتے ) تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی۔ جس میں محمد رسول الله کندہ تھا۔ گویا میں ( آج بھی ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس کی سفیدی دیکھ رہا ہوں۔ ( شعبہ راوی حدیث کہتے ہیں کہ ) میں نے قتادہ سے پوچھا کہ یہ کس نے کہا ( کہ ) اس پر محمد رسول الله کندہ تھا؟ انہوں نے جواب دیا، انس رضی اللہ عنہ نے۔
کتاب: صحیح البخاری
حدیث نمبر: 65
درجہ: صحیح

Category
📚
Learning