مظفر پور میں سیوریج پائپ لائن اور گلیوں کی مرمت کا کام 7ماہ سے بند

  • 2 years ago
سیال کوٹ (میڈیا رپورٹر) مظفر پور میں سیوریج پائپ لائن اور گلیوں کی مرمت کا کام سات ماہ سے بندہونے کے سبب علاقہ مکین ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے مشکلات کا شکارہونے لگے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام رُک جانے کے باعث گلیوں میں مٹی کے پہاڑوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آنے جانےمیں شدید دشواری پیش آتی ہے اور آئے روز حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔مظفر پور گاؤں کی قبرستان والی مین گلی میں رہنے والے افراد کا کہنا تھا کہ جب سے گلی کی مرمت اور سیوریج پائپ لائنوں کے لیے سڑک کی کھدائی ہوئی ہے اُس وقت سے ہماری گلی کا سرکاری پانی بند ہے جبکہ واسا والے ہر ماہ بِل بھیج رہے ہیں جو ہم باقاعدگی سے ادا کر رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پاک ایشیا ویب ٹی وی کے میڈیا رپورٹر یاسر سیال کوٹی کو بتایا کہ وہ عثمان ڈار اور عُمر ڈار سے اپِیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا جلد از جلد نوٹس لیں۔