ملتان: ایس پی پٹرولنگ ہما نصیب نے 5 سی ون کانسٹیبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دئے دی

  • 2 years ago
ملتان (میڈیا رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ ملتان ہمانصیب نے ریجن کے 5 سی ون کانسٹیبلان محمد عرفان ، محمد شاہد، محمد اسماعیل، محمد اکرام اور محمد عباس کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی

ترجمان پٹرولنگ پولیس نے پاک ایشیا ویب ٹی وی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کے ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن نے پانچ سی ون کانسٹیبلان محمد عرفان ، محمد شاہد، محمد اسماعیل، محمد اکرام اور محمد عباس کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دے دی ہے۔ ایس پی پٹرولنگ ہمانصیب نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو مبارک باد دی اور کہاکہ ترقی ملنے سے نہ صرف اختیارات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ آپ نے ترقی کا پہلا سنگِ میل طے کیا ہے اپنی ڈیوٹی نیک نیتی اور ایمانداری سے سرانجام دیتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو اگلے عہدہ کے بیج لگائے گئے ۔اس موقع پر سعید انور ڈی ایس پی پٹرولنگ بھی موجود تھے۔