#yaad_e_sarkar NEW Naat sharif Aaqa ke nam se - YouTube

  • 4 years ago


هونٹوں پہ مسکراہٹ هے آقا کے نام سے
سینوں میں سب حرارت هے آقا کے نام سے
خوشبو هے کل جهانوں میں آقا کے نام سے
هے نور سب زمانوں میں آقا کے نام سے..

عشق حبیب جب نہ تها سینے اندهیر تهے..
انسان کیا تهے؟ هم تو بس مٹی کے ڈهیر تهے..
رحمت هے سب انسانوں پہ آقا کے نام سے
هے نور سب زمانوں میں آقا کے نام سے

انسانیت کو باعث تکریم کہہ دیا
رب نے بهی هم کو "احسن التقویم"کہہ دیا
عزت هے ابن آدم کی آقا کے نام سے..
هے نور سب زمانوں میں آقا کے نام سے..

آل حبیب افضل هے خلق تمام سے...
مانگو اس آل کے صدقے خیر الانام سے..
منظور هوگی هر دعا آقا کے نام سے..
هے نور سب زمانوں میں آقا کے نام سے..

سب عاصیوں کا جگ میں بهرم رکهنا اے خدا
سچ هے کے نیکیوں سے میرا دامن نہیں بهرا
جینے کا حوصلہ هے ہمیں آقا کے نام سے..
هے نور سب زمانوں میں آقا کے نام سے...


صلوا على الحبيب المصطفى صلى الله عليه وآله وسلم