Is Me Kuch Apka | Wasif Ali Wasif | Love Sad Poetry | Broken Heart Poetry | Best Poetry | Zee&Poetry

  • 4 years ago

اس میں کچھ آپکا بھی حصہ ھے
یہ جو پلکوں پہ نمی ھے صاحب
نہ آیا ہوں ۔۔۔۔۔۔ نہ میں لایا گیا ہوں
میں حرفِ کن ہوں ۔۔۔۔۔ فرمایا گیا ہوں
میری اپنی نہیں ہے کوئی صورت
ہر اِک صورت سے بہلایا گیا ہوں
بہت بدلے میرے انداز لیکن
جہاں کھویا ۔۔۔۔۔۔ وہیں پایا گیا ہوں
وجودِ غیر ہو کیسے گوارا
تیری راہوں میں بے سایا گیا ہوں
نجانے کون سی منزل ہے واصف
جہاں نہلا کے بلوایا گیا ہوں
واصف علی واصف