بے روزگاروں کو بھینسیں دینے کے پروگرام ہر حملہ

  • 4 years ago

ایک طرف وزیر اعظم پاکستان عوام میں بھینسیں اور دیگر جانور تقسیم کررہے ہیں لیکن دوسری طرف انتظامیہ کی غفلت سے کمپنیاں مویشیوں کی غیر معیاری خوراک فروخت کررہی ہیں۔کامونکی میں مضر صحت ونڈا کھانے سے تین سوبھینسیں بیمار پڑگئیں۔بیماری کی وجہ سے بھینسوں کے چارہ کھانا بھی چھوڑدیا۔ اور دُودھ کی مقدار نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے بھینسوں کا اعلاج جاری۔
کامونکےکے نواحی دیہات سمنبلہ خورد،راجے والا،اگو بھنڈر،تتلے مالی،کوٹلی مانو سدھو اور مچھرالہ کے کسانوں نے ڈیری فارم بنارکھے ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے شیخوپورہ کی ایک معروف کمپنی سے ونڈا خریدا جو مضر صحت نکلا اورایک مرتبہ ہی کھالنے سے تین سو بھینسیں بیمار ہوگئی ہیں۔ونڈا مضرصحت ہونے کی وجہ سے بھینسوں نے چارہ کھانا بھی چھوڑ دیا۔جس کی وجہ سے دس کلو دودھ دینے والی بھینس اب صرف ایک کلو دودھ دے رہی ہے۔جبکہ سمنبلہ خورد میں زہریلادودھ پینے سے تین بچھڑے بھی مرگئے ہیں۔بھینسوں کی بیماری کی اطلاع ملنے پر محکمہ لائیو اسٹاک عملہ نے موقع پر پہنچ کربھینسوں کا اعلاج شروع کردیا ہے۔ اس بارے وٹرنری ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ونڈے کے سیمپل لیبارٹری کو بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ بیماری کی تشخیص اور رپورٹ آنے کے بعد متعلقہ کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔۔۔۔

Recommended