Mard Ka Parda Urdu Story مرد کا پردہ

  • 7 years ago
Mard Ka Parda Urdu Story مرد کا پردہ
.
مرد کا پردہ
بھائی!! وہ لڑکی تو دیکھ.. کیا لگ رہی ہے..
کیوں بھائی میں کیوں دیکھوں؟ کیا وہ دیکھنے کی چیز ہے جسے دیکھا جائے؟؟
یار دیکھ تو سہی بڑی بن ٹھن کے تیاری کے ساتھ نکلی ہے نمائش کرنے کا ہی انداز ہے، دیکھ تو سہی یار..
سوری بھائی میں پردہ کرتا ہوں..
ہیں...!!
*کیا کہا تو نے پردہ؟؟ دماغ تو ٹھیک ہے تیرا , پردہ تو لڑکیاں کرتی ہیں..*
*میرے بھائی مجھے پتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے پردے کا حکم ہے پر بھائی لڑکوں کے لیے بھی پردے کا حکم ہے..*
جہاں عورت کے لیے پردے کا حکم ہے وہاں مرد کے لیے بھی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم ہے اور یہ پردے کا حکم لڑکوں کو پہلے اور لڑکیوں کو بعد میں دیا گیا ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ ہمیں لڑکیوں کے پردے کا پتا ہے پر اپنے پردے کا پتا ہی نہیں..
*مرد کا پردہ کیا ہوتا ہے؟؟*
بھائی اللہ تعالیٰ نے سورۃ النور آیت 30 میں کہا ہے :
*مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں..*
پھر آیت 31 میں عورت کو پردہ کا حکم ہے..
میرے بھائی ہمیں 31 نمبر آیت کا تو پتا ہوتا ہے لیکن ہمیں 30 آیت کا سرے سے پتا ہی نہیں ہوتا..
عورت اگر پردہ نہیں کر رہی تو وہ اپنے اوپر سراسر ظلم کر رہی ہے، نامہ اعمال تو سیاہ ہو رہا ہے پر کوئی اوباش اس کی عزت پر ہاتھ بھی اٹھا سکتا ہے.. اس کی بے پردگی آخرت میں رسوائی کا سامان تو ہے پر دنیا میں بھی رسوا ہو سکتی ہے..
لہذاٰ..!! اس کا عمل اس کے ساتھ ہے تمہارے سے یہ سوال نہیں ہوگا کہ فلاں پردہ کرتی تھی یا نہیں بلکہ
*سوال یہ ہو گا کہ کیا تم نے اپنی نظر جھکائی تھی؟؟ کیا تم نے اپنا اپنا پردہ کیا تھا..؟؟*
.,..................................................................................
ہم عورتوں کے بے پردگی پر بڑھ چڑھ کر تنقید کرتے ہیں مگر یہ نہیں سوچتے کہ حکم تو ہمارے لیے بھی ہے کہ نامحرم عورت کو دیکھ کر نگاہیں جھکا لیا کرو.. بے پردہ عورت کو دیکھنے کی اجازت آپ کو کس نے دی؟؟
*اگر عورت نے بے پردہ ہوکر اللہ کا حکم توڑا تو آپ نے بھی اس عورت کو دیکھ کر اللہ کا حکم توڑا..*
یاد رکھیں کسی نامحرم عورت کو پردہ کروانا ہم پر فرض نہیں ہے لیکن اپنی نگاہیں نیچی رکھنا اور نامحرم کو نہ دیکھنا فرض ہے.. مرد سارا الزام عورت پر لگا کر خود کو بری الزمہ سمجھتا ہے.. افسوس کہ ہماری ساری نصیحتیں صرف دوسروں کے لیے ہی ہوتی ہیں..
.....
اگر پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کیا کریں، ہماری بھی حوصلہ افزائی ہوتی رہے گی اور شاید آپ بھی کسی کی ہدایت کا ذریعہ بن جائیں
.
.

About Dawat-E-Islami_
Dawat-E-Islami, a global non-political movement for the propagation of Holy Quran and Sunnah, is serving Ummah with its Islamic centres in 195 countries of the world. Different departments have been set up to execute the Madani activities to impart the teachings of Quran and Sunnah effectively. Dawat-E-Islami has been founded by Shayk-E-Tareeqat. Ameer-E-Ahl-E-Sunnat Hazrat Allama Maulana Abu Bilal Muhammad Ilyas Attar Quadri Razavi Ziaee in 198

Dawateislami - Islamic Website
http://adf.ly/1jxBSc
https://www.dawateislami.net

Madani Channel Urdu Live
http://adf.ly/1kFC3d