• 8 years ago
تاریخ میں پہلی مرتبہ حرمین شریفین کے رئاسہ (انچارج ادارہ) نے حضور اکرم ﷺ کے روضۂ مبارک کا اندرونی منظر دکھایاہے۔ یہ اس لئے ضروری تھا کہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا آوٹلٹس پر جھوٹے اور غلط سلط دعوے کئے جاتے ہیں اور کبھی کسی بزرگ کا قبر مبارک دکھایا کبھی کس کا، لہذا آپ خود آج حقیقی منظر دیکھ لیجئے۔ اس ویڈیو میں آپ حجرۂ مبارکہ کا وہ حصہ آپ پھر بھی نہیں دیکھ سکتے جہاں عزت مآب سرورِ کائنات سید الأنبیاء ﷺ آرام فرمارہےہیں کیونکہ اسکے سامنے عمر ابن عبد العزیز رح کے دور کی وہ دیوار ہے جس کے اندر کوئی جانے کا رستہ ہی نہیں۔ ہاں باب فاطمہ رض کے اندر جاکر محراب فاطمہ، صندوق فاطمہ کا نظارہ کرسکتے ہیں جس میں سلاطین کی طرف سے آئے ہوئے جواہرات و ھدایا رکھے جاتے تھے۔۔۔ دیکھنے سے قبل ایک مرتبہ درود شریف ضرور پڑھ لیجئے۔۔۔اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کماصلیت علی ابراھیم وعلی آل ابراھیم إنک حمید مجید۔۔۔

Category

🗞
News

Recommended