کس سے مانگیں ،کہاں جائیں،کس سے کہیں؟
اور دنیا میں حاجت روا کون ہے؟
سب کا داتا ہے تو،سب کو دیتا ہے تو
تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے؟
کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی ،
کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا
مسند آرائے بزم عطا کون ہے ؟
کون مقبول ہے،کون مردود ہے؟
بے خبر کیا خبرتجھ کو،کیا کون ہے؟
جب تلیں گے عمل سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے؟
میرا مالک میری سن رہا ہے فغاں
جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں
اب میری راہ میں کوئی حائل نہ ہو
نامہ بر کیا بلا ہے صبا کون ہے ؟
اہلِ فکرونظر،جانتے ہیں تجھے!
کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے!
اے نصیر اس کو توفضلِ باری سمجھ
ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے؟
کلام حضرت الشیخ سید پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ گولڑہ شریف
بندہ نصیر سید شاہد محی الدین بخاری
اور دنیا میں حاجت روا کون ہے؟
سب کا داتا ہے تو،سب کو دیتا ہے تو
تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے؟
کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی ،
کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و گدا
مسند آرائے بزم عطا کون ہے ؟
کون مقبول ہے،کون مردود ہے؟
بے خبر کیا خبرتجھ کو،کیا کون ہے؟
جب تلیں گے عمل سب کے میزان پر
تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے؟
میرا مالک میری سن رہا ہے فغاں
جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں
اب میری راہ میں کوئی حائل نہ ہو
نامہ بر کیا بلا ہے صبا کون ہے ؟
اہلِ فکرونظر،جانتے ہیں تجھے!
کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے!
اے نصیر اس کو توفضلِ باری سمجھ
ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے؟
کلام حضرت الشیخ سید پیر نصیر الدین نصیر جیلانی رحمتہ اللہ تعالی علیہ گولڑہ شریف
بندہ نصیر سید شاہد محی الدین بخاری
Category
🎵
Music