• 9 years ago
Noha: Parcham e Ghazi hay deen e kibria ka parahan.
Poet: SYED MEHDI HASNAIN ZAIDI
کلام: سید مہدی حسنین زیدی ۔ بھکر ۔ پنجاب ۔ پاکستان
نوحہ
پرچم غازی ہے دین کبریا کا پیرہن
ہے شریعت کے بدن میں خون غازی موجزن

سیرت غازی تعارف ہے خدا کی ذات کا
جس نے اپنے خوں سے لکھا مصحف دیں کا متن

کل صفاتِ مرتضیٰ نورِ خدا بشری عبا
خلقتِ تقویمِ احسن غازی تیرا ہے بدن

کس میں ہے جرات کہ دیکھے حق کو میلی اۤنکھ سے
سر پہ ہر اک اہلِ حق کے غازی ؑ ہے سایہ فگن

بازوئے شاہِ وفا کی تن سے جب فُرقت ہوئی
رشتہ ِ روح و بدن تھا شہ کی بہنا پر کٹھن

کس قدر مرنا سہل ہے چاہتِ عباس ؑ میں
اک ذرا سی ہو چبھن نہ ہو کبھی میلا کفن

جب دہن اپنا معطر اسمِ غازی ؑ سے کیا
مِل گئی زہرا ؑ سے مہدیؔ مجھ کو خیراتِ سخن

Recommended