Makra Peak Trek Paye Lake Kaghan Naran Valley

  • 9 years ago
مکڑا چوٹی کاغان پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 3586 میٹر (11655 فٹ) ہے۔ یہ اسلام آباد سے تقریبا 200 کلومیٹر دور شمال کی طرف ہے۔ کیوائی سے بذریعہ جیپ آپ شوگران جاسکتے ہیں جہاں سے راستہ اوپر کی جانب پائے جھیل کی طرف جاتا ہے جو سری پر جاکر ختم ہوتا ہے۔ یہ جگہ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں سے مکڑا چوٹی تک تین گھنٹے کا پیدل سفر ہے۔
حالانکہ یہ کوہ پیمائی کے لئے ایک آسان چوٹی ہے لیکن طوفانوں کے باعث کوہ پیما مارے بھی جاتے ہیں۔ اس کی چوٹی سے کوہ ہمالیہ کا ایک انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پہاڑی سے دریائے کنہار کو پانی ملتا ہے۔

Category

🏖
Travel

Recommended