Surah Al-Haku Muttaka Sur Wazifa Hakeem Tariq Ubqari

  • 9 years ago
سورہ الھکم التکاثرکاعمل(یکم اکتوبر2015)
چاررکعت نماز نفل پڑھیں ہررکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک بار سورہ الھکم التکاثرپوری پڑھیں۔ سلام کے بعد درود پاک پڑھتے پڑھتے لیٹ جائیں اورجس میت سے ملاقات کرنی ہو ہو جاتی ہے۔ اپنے کسی عزیز سے، کسی بزرگ سے کسی سے بھی ملاقات کرنی ہو ۔ اکثربتاتا رہتاہوں، اس کی آپ سب کو اجازت ہے ۔ بڑوں کاعمل ہے، اس عمل کے بعد بہت واقعات ملتے ہیں۔ جو لوگ کرتے ہیں۔ میں نے خود کئی بارکیے، بہت واقعات ہیں۔
میں ایک دفعہ پیچھے پڑگیا کہ میں نے حضرت سلیمان فارسیؓ سے ملاقات کرنی ہے۔ ایک روایت کے مطابق ان کی عمر500سال تھی ایک روایت کے مطابق 300سال ، 250سال میں توسارے متفق ہیں۔انہوں نے حضر ت عیٰسی علیہ السلام کا دَوردیکھا تھا اورحضرت عیسی علیہ السلام کی نبوت پاکر اللہ کے حبیب ﷺ کا دَوردیکھا۔عمل کرتے کرتے کچھ بھی نہ ملامگرعمل نہ چھوڑا آخرکارملاقات ہوگئی۔ کیا باتیں ہوئی بہت ساری، پھرتویاری بن گئی۔