دوبیرن کلاں منڈی مویشاں میں چھوٹے بڑے جانوروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

  • 9 years ago
خریدار کم تھے۔پھر بھی بکرے ، بیل مہنگے ، سستے بھی فروخت ہوئے جسی کی جتنی مرضی تھی اُس نے اتنے دام لگائے اور لینے والوں نے اپنی مرضی کے دام بتائے۔پھر بھی بے شمار لوگوں نے بکرے ، بیل اور گائے خریدے ہیں۔پچھلے ہفتے کی نسبت اس بار منڈی کا ریٹ نارمل تھا۔18سے 20کلو کے جانور20سے 22ہزار میں فروخت ہوئے اور بعض 25سے 30ہزار میں بھی فروخت ہوئے۔عید قریب ہونے کی وجہ سے خریداروں نے جانور خرید لیے اور بعض نے مالکان سے کہا کہ وہ عید والے دن ہی ان سے لے لیں گے بکرے کی جوڑیوں نے منڈی میں خوب رنگ جمائے رکھا۔بڑے مال میں گائے ، بیل ، بھینس بھی کافی تعداد میں لائے گئے عام آدمی کا کہنا تھا کہ عید سے ایک دن پہلے خریداری کریں گے تاکہ دوسرے دن قربانی کر سکیں۔

Recommended