Yeh Des Mera Des ( Patriotic Song with Original Rare Track ) by A.Nayyar & S.B.John

  • 9 years ago
جنگِ ستمبر کے دوران ملک کے ممتاز شاعر جناب یوسف ظفر صاحب کا تحریر کردہ ایک معنی خیز قومی نغمہ جسےعہدِ ضیائی میں اے نیّر نے پاکستان ٹیلیویژن لاہور پر خلیل احمد کی موسیقی میں ریکارڈ کروایا، اس سے قبل یہی نغمہ جنگِ ستمبر کے دوران ایس بی جان اور ساتھیوں نے کراچی ریڈیو کے لیے بھی گایا تھا تاہم اے نیّر نے اس خوبصورت نغمہ کو دوبارہ زندہ کردیا، اس نغمہ مین شاعر نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی مختلف تصاویر دکھائی ہیں کہ اس کی خاک مقدس ہے کہ اس میں بزرگوں کی نظر شامل ہے، یہاں بزرگانِ دین عرب و عراق سے براہِ راست فیض لیکر آئے اس لیے یہاں کی مٹی بھی درحقیقت اسی سرزمین کی ہے، اس ملک مٰن دین،دولت،عزت، محبت الغرض سب ہی کچھ شامل ہے،یہ جناب یوسف ظفر مرحوم کی وطنِ عزیز سے والہانہ عقیدت ہے، ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی انہوں نے خصوصی کراجِ تھسین پیش کیا ہے خصوصاََ آخری بند میں جو اے نیّر نے نہیں گایا کہ
اس دیس کا زندہ دل و بیدار مسلمان
اٹھا ہے لیے پرچمِ آزادیٔ انسان
وہ دین کا ناصر ہے وہ ملّت کا نگہبان
ہونٹوں پہ ہے تکبیر تو شانوں پہ کفن ہے
یہ دیس میرا دیس
اس نغمہ کی معیاری آواز انٹر نیٹ پر دستیاب نہیں تھی نہ بازار میں کہیں دستیاب ۔۔۔ اس لیے آڈیو کیسٹ سے براہِ راست منتقل کی ہے
نیز ابتدا میں ایس بی جان کا نغمہ کا نغمہ بطورِ یادگار بھی شامل ہے :)
یہ دیس میرا دیس
یہ ارضِ وطن مہرِ بدامان جہاں تاب
یہ شاعرِ مشرق کے تخیل کا حسیں خواب
یہ قائدِ اعظم کا اجالا ہوا مہتاب
یہ صبحِ درخشاں کا وطن میرا وطن ہے
یہ دیس میرا دیس
اس خاک میں آنکھیں بھی بزرگانِ سلف کی
اس دیس میں مٹی بھی ہے بطحا و نجف کی
یہ جان جوانانِ جری تیغ بکف کی
دل جن کا سمندر ہے تو فولاد بدن ہے
یہ دیس میرا دیس
اس دیس میں دنیا بھی ہے اور دینِ خدا بھی
ثروت بھی ہے عزت بھی محبت کی فضا بھی
قرآن بھی اور دولتِ تسلیم و رضا بھی
یہ دیس علمدارِ روایاتِ کہن ہے
یہ دیس میرا دیس

Recommended