قادیانیوں کا ایمان کے مسیلمہ کذاب نبی تھا۔

  • 9 years ago
مرزائی ایسا مذہب ہے کہ جس کہ منہ سے جو بات نکل جاۓ کر گزرتے ہیں ۔ یہ لوگ جھوٹے مرزاقادیانی کے لئے اسلام کی تعلیمات کو تہس نہس کر رہے ہیں دیکھیں کس قدر بے باقی اور بے شرمی سے جھوٹ بول رہے ہیں لائو ٹی وی شو میں کہ مسیلمہ کذاب کو نبوت کرنے کی وجہ سے نہیں مارا گیا بلکہ غداری کی وجہ سے مارا گیا۔ استغفراللہ۔
سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 995 حدیث مرفوع مکررات 3 متفق علیہ 0
محمد بن عمر، سلمہ ابن فضل، محمد بن اسحاق، مسیلمہ، حضرت نعیم بن مسعود سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا آپ نے مسیلمہ کذاب کے قاصدوں سے اس کا خط پڑھ کر پوچھا کہ تم (مسیلمہ کے بارے میں) کیا کہتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ہم وہی کہتے ہیں جو مسیلمہ کہتا ہے (یعنی ہم اس کے دعوی نبوت کی تصدیق کرتے ہیں) آپ نے فرمایا اللہ کی قسم اگر یہ نہ ہوتا کہ قاصد قتل نہیں کئے جاتے تو میں تم دونوں کی گردن اڑا دیتا۔


صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 871 حدیث مرفوع مکررات 15 متفق علیہ 9
ابوالیمان شعیب عبداللہ بن ابی حسین نافع بن جبیر حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عہد مبارک میں مسیلمہ کذاب نے آ کر عرض کیا کہ اگر محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے بعد مجھے خلافت عطا کر دیں تو میں ان کا تابع ہوجاتا ہوں اور وہ اپنی قوم کے بہت لوگوں کو اپنے ساتھ لایا تھا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی طرف چلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ثابت بن قیس بن شماس بھی تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دست مبارک میں ایک لکڑی کا ٹکڑا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسیلمہ کذاب کے پاس معہ اصحاب جا کر کھڑے ہوگئے اور فرمایا اگر تو مجھ سے بقدر اس لکڑی کے ٹکڑے کے طلب کرے تو میں تجھ کو نہ دوں گا اور اللہ تعالیٰ کا جو حکم تیرے بارے میں ہوچکا ہے تو اس سے تجاوز نہیں کرسکتا۔ اور اگر تو کچھ روز زندہ رہا تو اللہ تجھ کو ہلاک کر دے اور یقینا میں تجھ کو وہی شخص سمجھتا ہوں جس کی نسبت میں نے خواب میں دیکھا ہے، حضرت ابوہریرہ (رض) نے خبر دی ہے کہ رسالت مآب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے کہ میں سو رہا تھا تو میں نے اپنے ہاتھ میں سونے کے دو کنگن دیکھے تو مجھے فکر ہوئی اور خواب میں وحی آئی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کو پھونک دیجئے، میں نے ان کو پھونک دیا تو وہ اڑگئے میں نے اس کی تعبیر ان دو کذابوں سے لی جو میرے بعد ظاہر ہوں گے پس ان میں سے ایک عنسی اور دوسرا یمامہ کا رہنے والا مسیلمہ کذاب تھا

Recommended