Rijalul Ghaib Sa Mulaqat Hakeem Tariq Mehmmod Ubqari

  • 9 years ago
رجال للغیب سے ملاقات
حضرت جی مسجدسلیمیانیہ کے سامنے دوست کاانتظاکررہے تھے۔ تھوڑی دیرمیں ایک صاحب میرے پاس آئے تسبیح لیکرآئے۔ جب اس کے ساتھ میری آنکھیں ٹکرائی تو ایک دم مجھے جھٹکا لگا ۔ میرے جیب میں کرنسی لیرے تھے میں نے جیب سے تھیلی نکالی تو انہوں نے اشارہ کیا اور عربی میں بات کی ۔
بہت ساری باتیں ہوئیں ، وہ تسبیح بیچنے والا درویش بوڑھا رجال للغیب تھا اورپھرچند قدم کے بعد غائب ہوگیا۔ اس میں دو باتیں بتاتا ہوں کہا ، اپنی نظروں کو قرآن سے لگائے رکھنا ، اس فتنے کے دَورمیں یہ قرآن کی نظریں فتنوں سے بچاکرآخری وقت میں جنت دیکھائیں گی اور جنت کو دیکھ کرمرے گا۔ اس رجال للغیب نے کہا، میں کیابتاؤں یہ ان کی ڈیوٹیاں ہوتی ہیں۔
اوردوسرا جو انہوں نے کہا کہ باوضو رہنے کو نہ چھوڑنا اورجو پیغام تم دے رہے ہو یہ بہت اچھا ہے اس کونہ چھوڑنا اور آج ہی مولانا عثمان صاحب آئے اور کہا کہ ایک خواب آپکو سنانا ہے، خوشخبری ہے آپکے لیے۔ کہا کہ دَورحدیث کامیرا ایک نیک طالبعلم ہے اُس نے مجھے خواب سنایا کہ مسجدنبوی ﷺ کی طرف میں جارہا ہوں اورکوئی کہتا ہے کہ طارق دین کی بہت اچھی خدمت کررہا ہے۔ ایک دم میں نے خواب سنا تومیں یکدم گھوما کہ اس رجال للغیب نے بھی دودن پہلے یہی بات کہی تھی۔
اپنی زندگی کو اپنی جوانی کو تسبیح خانے سے جوڑے رکھنا۔ میرے جیتے جی میرے مرے بھی تسبیح خانے ے سے جوڑے رکھنا۔ تسبیح خانے کی تصدیقوں کا پیغام مسجدنبوی ﷺ سے مل رہے۔ میں نے تسبیح خانے کے خلاف سازشیں کرتے اور گروپ بنانے والے لوگوں کو خوابوں میں ٹوٹتے دیکھاہے ۔ کہیں سازشیں نہ کرنا، کہیں گروپ نہ بنانا ۔ چاہے وہ عورتیں ہیں یا مرد میں نے ان کو ٹوٹتے ، بکھرتے ، ریزہ ریزہ چکنا چور ہوتے دیکھا ہے ۔