College Sports Day Govt. Farid Bukhsh Ghosia Degree Sc. College 333 GB Faridabad. 21-03-2015

  • 9 years ago
Govt. Farid Bukhsh Ghosia Degree Sc. College 333 GB Faridabad. 21-03-2015

نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچایاجائے ‘ میاں محمد رفیق

کھیل کے میدان آباد کرکے مثبت سرگرمیوں کوفروغ دیاجائے ،تقریب سے خطاب
پیرمحل
گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج کے سپورٹس فیسٹیول کی رنگارنگ تقریب اختتام پذیر ہو گئی۔ سپورٹس فیسٹیول میں رسہ کشی ، تیکہ لڑائی، مرغالڑائی،بوری ریس،تھری لیگ ریس، سولو سائیکلنگ، اولڈ فریدین ریس، میوزک پروگرام ، 100میٹر، 200میٹر اور800میٹرریس کے مقابلہ جات منعقد ہو ئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں محمد رفیق تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کی صحت اور فٹنس کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔ صحت مند اور تندرست نوجوانوں کا معاشرہ ہی اس ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔تندرست او رصحت مند معاشرے کوترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچاکر مثبت سرگرمیوں کی طرف لگانے کے لیے کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں گے ۔ پرنسپل بشارت جاوید اور طارق منیر نے کہاکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے صحتمند معاشرہ جنم لیتا ہے ، حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔آخر میں مختلف مقابلوں میں اول ، دوم اور سوئم آنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔