bull-race-in-toba-tek-singhٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیل دوڑ

vubright

by vubright

357 views
bull-race-in-toba-tek-singhٹوبہ ٹیک سنگھ میں بیل دوڑ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے درجنوں بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا۔ مگر مہر طالب حسین کے بیلوں کی جوڑی نے چوون چکر لگا کرمیدان مار لیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں قصبہ ناصر نگر میںزمینداروں کی پسند یدہ فٹی بیل دوڑ ہوئی تو بڑ ے بڑ ے سورما میدان میں تھے ۔لیکن مہر طالب حسین تھراج کے بیلو ں کی جوڑی کے آ گے بیلوں کی ایک نہ چلی ۔ہر روانڈ میں مہر طالب حسین کے بیل طوفانی رفتار سے دوڑے اور سب کومات دے گئے
بیل دوڑ مقابلوں میں ضلع بھر سے درجنوں بیلوں کی جوڑیوںنے حصہ لیا
بیلوں کا جوش بڑ ھانے کیلئے مالکان نے خوب ڈھول پیٹا اور شورمچایا
زمینداروں نے وزیر اعلی پنجاب سے اس علاقائی کھیل کو سپورٹس فیسٹیول میں شامل کرنے کا مطالبہ بھی کیا
مہر طالب حسین تھراج کے بیلوں کی جوڑی نے ساٹھ چکر لگا کرپہلی جبکہ مظہر مرالی کے بیل جوڑی نے چوون چکر لگاکردوسری پوزیشن حاصل کی
بیلوں کی مقابلہ جیتنے پر مہر طالب حسین اور اس کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا