پیرمحل میں‌بیل ڈور کے دلچسپ مقابلے

  • 9 years ago
پیرمحل،نواحی قصبہ ناصر نگر میں بیل دوڑ مقابلوں کا انعقاد
60چکر لگانے پر طالب تھراج کی بیل جوڑی فاتح ،مظہرمرالی رنراپ رہے
پیر محل
نواحی قصبہ ناصر نگر میں گزشتہ روز بیل دوڑ کے مقابلوں کاانعقادکیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے بیل دوڑ میں حصہ لینے کے لیے دور دراز سے شوقین افراد نے بھرپورحصہ لیا۔ دوڑ میں 2بیلوں کو ایک گول دائرہ کے اند ر دومنٹ تک دوڑایا جاتاہے ،اس دوران جوبیل زیادہ چکر لگاتاہے ،وہ فاتح قرار پاتاہے ۔ بیل دوڑ کے مقابلوں میں مہر طالب حسین تھراج کی بیل جوڑی نے 60 چکر لگا کر اول پوزیشن حاصل کی جبکہ مظہر مرالی کی بیل جوڑی 54چکر لگاکر رنراپ رہی ۔جیتنے والی بیل جوڑی کے مالکان کو پگڑیاں دی گئیں۔اس موقع پر دوڑ دیکھنے کے لیے ہزاروں شائقین موجود تھے ۔دوڑکا آغازڈھول بجا کر کیا گیا۔ زمینداروں نے میڈیا کو بتایاکہ یہ ہمارا علاقائی کھیل ہے حکومت پنجاب کو چا ہئے کہ اس کو سپورٹس فیسٹیول میں شامل کیا جائے۔