Dil Mai Ik Khwab ko Hum Sajayen-Pakistani World Cup Song by Strings

  • 9 years ago
عالمی کپ 1999ء کے موقع پر انور مقصورد کے الفاظ میں اسٹرنگز بینڈ کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے پیغام ، یہ عالمی کپ پاکستان منزل پہ پہنچ کے منزل سے دور ہوگیا پھر ایسا دور ہوا کہ اگلے موقع پر ہماری ٹیم پہلے مرحلے ہی میں نہ پہنچ سکی پھر اس کے بعد آئرلینڈ جیسی کمزور ٹیم سے بھی شرمندہ ہونا پڑا کہ ایک مان آور کوچ بھی اپنی زندگی کی بازی ہارگیا ؛)
خیر۔۔!! اسٹرنگز گروپ کی 4 سال بعد میوزک میں واپسی پر یہ ان کا یہ پہلا قومی نغمہ بھی تھا جو بعد میں بھی مقبول ہوا۔۔۔۔ یہ نغمہ میں نے 1999ء میں پہلے یومِ تکبیر کے موقع پر اسکول میں گاکر پہلا انعام بھی حاصل کیا تھا :)
عالمی کپ 2015ء کے موقع پر پاکستانی ٹیم اور پاکستانی قوم کے دل کی ترجمانی کرتے ہوئے آپ سب کی نذر :)
دل میں اک خواب کو ہم سجائیں
سچے وعدوں کا دیا جلائیں
سچی راہ پر کارواں ہو
منزل کہکشاں ہو
جو راستہ ہو منتظر
رہ گذر آسماں ہو
ہمت کی روشنی ہو
جو من کو جگمگائے
ہاتھوں میں پھر عزم کا
اک پرچم لہرائے
سچی راہ پر کارواں ہو
منزل کہکشاں ہو
جو راستہ ہو منتظر
رہ گذر آسماں ہو