four Pakistan cricket players offloaded from the plane

  • 9 years ago
اہور : پی سی بی لاجسٹک ڈیپارٹمنٹ کا کارنامہ، 4 کھلاڑیوں کے ٹکٹ کنفرم نہیں کرائے، نجی ائیر لائن نے پرواز سے اتار دیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر قومی کرکٹرز احتجاج پر مجبور ہوگئے، کراچی جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچنے والے محمد عرفان، اظہر علی، ذوالفقار بابر اور احسان عادل منہ دیکھتے رہ گئے، نجی ایئر لائن کی لاہور سے فلائٹ کراچی کیلئے اڑ گئی۔

پی سی بی نے چاروں کھلاڑیوں کے ٹکٹ بک کرائے تھے، نجی ایئرلائن کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹکٹ کنفرم نہیں تھے، چانس پر تھے، کرکٹ بورڈ لاجسٹک ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نجی ایئرلائن بھی اگلی فلائٹ سے چاروں کرکٹرز کو کراچی بھیجنے پر تیار ہے، چاروں کرکٹرز کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونیوالے پینٹاگولر کپ میں پنجاب بادشاہ کی نمائندگی کریں گے

Recommended