حوالدارلالک جان شہید نشانِ حیدر| پاکستان آرمی

  • 10 years ago
پھسو ٹائمز ملٹی میڈیا: جولائی 07 حوالدار لالک جان شہید ( ناردرن لائٹ انفنٹری کے مایہ ناز سپوت)۔ لالک جان شہید ولد نبت جان کے دلیر فرزند شہیدوں کی بستی وادی غذر کے گاؤں یاسین ہندور میں 1967 کو پیدا ہوئے۔ حوالدار لالک جان ناردرن لائٹ انفنٹری کے بے باک نڈر اور بہادر فرزند اُبھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے وطن کی آن اور بقا کی خطر ایسے دلیرانہ اقدام کئے جن کی مثال شازونادرہی ملتی ہے
جولائی 07 کو دشمن نے حوالدارلالک جان کی پوسٹ پر توپخانے کا بھر پور تائرکیا۔ سارادن گولیوں کی بارش کرتا رہا اور رات کو ایک بار پھر ان کی پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا۔ اس حملے کے دوران دشمن کی گولہ باری سے حوالدارلالک جان شدید زخمی ہوگئے۔ لیکن کمپنی کی اصرار کے باوجود اپنی پوسٹ پر زخمی حالت میں ڈٹے رہے اور دشمن سے مقابلہ جاری رکھا۔ انہوں نے دشمن کے حملے کو بھی ناکام بنادیا لیکن اس کے ساتھ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی پوسٹ پر ہی شہید ہوگئے۔ حوالدار لالک جان کے ان دلیرانہ اقدامات اُن کی بے باکی حوصلہ مندی اور جذبہ شہادت کے اعتراف میں انہیں نشان حیدر کا اعزاز دیا گیا۔

Recommended