میانوالی: شہریوں کو انڈر پاس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

  • 10 years ago
میانوالی: شہریوں کو انڈر پاس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا
میانوالی کے شہریوں کو کمیٹی چوک کے نزدیک بلو خیل روڈ پر بنائے جانے والے انڈر پاس کی وجہ سے بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کے مطابق ناقص طرزِ تعمیر کی وجہ سے بارشوں کے موسم میں اس انڈر پاس میں پانی بھر جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے ذیلی سڑکوں (سائیڈ روڈز) پر ٹریفک بڑھ جاتی ہے اور شہریوں کو دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔

اس انڈر پاس کے آس پاس کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ یہاں ٹریفک سگنلز بھی نہیں ہیں۔ انڈر پاس کے اطراف کی سڑکیں بہت تنگ ہیں ۔ ان سڑکوں پر تجاوزات کی بھی بھر مار ہے ۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس کے عملے کے یہاں نہ ہونے سے بھی مسائل بڑھ رہے ہیں۔
میانوالی کے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس انڈر پاس کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جانے چاہیں۔

Recommended