Headline: 07 Of February 2014 --03:00pm

  • 11 years ago
سابق صدر پرویز مشرف آج بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد خصوصی عدالت نے انہیں اٹھارہ فروری کو طلب کرلیا ،جسٹس فیصل عرب کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف 18 فروی کو پیش نہ ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کریں گے

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان کمیٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے مطالبات پر آج حکومتی کمیٹی اپنی تجاویز دے گی، کمیٹی کی تجاویز سے امن کی طرف مزید قدم آگے بڑھیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ بجلی اگر مہنگی ہو گی تو چوری بھی ہو گی ، سستی ہو گی تو چوری نہیں ہو گی

: علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے خاتون مسافر کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ پاک بھارت دو طرفہ تجارت کا سالانہ حجم اڑھائی ارب ڈالر ہے،بھارت کو پاکستانی منڈیوں تک بلاامتیاز رسائی نہیں دی گئی