My islamic life

@Islamicchannal523
Follow my channel for all Islamic videos,naat qawali islamic movies..........Follow me on dailymotion, https://www.dailymotion.com/Islamicchannal523 Like my youtube channel, https://www.youtube.com/تیری آنکھیں تيری زلفیں تیرا شانہ دیکھوں ـ ـــ بارہا خواب میں منظر یہ سہانہ دیکھوں ـ ـــ

لوگ سارے تو تیرے شہر کے دیوانے ہیں ـ ـــ
میری خواہش ہے کہ میں تیرا زمانہ دیکھوں ـ ـــ

ریت پہنی ہوئی مکے کی گزرگاہوں پر ـ ـــ
نیچی نظروں سے تیرا غار میں جانا دیکھوں ـ ـــ

تیرے کمبل سے تیرے جسم کی خوشبو سونگھوں ـ ـــ
تجھ پہ اترا تھا جو حکمت کا خزانہ دیکھوں ـ ـــ

تیرے ہاتھوں نے کئی دن کی کڑی دھوپ کے بعد ـ ـــ
فاطمہ کو جو کھلایا تھا وہ کھانا دیکھوں ـ ـــ

حکم اللہ سے اس رات کی خاموشی میں ـ ـــ
سوۓ یثرب تجھے ہوتے میں روانہ دیکھوں ـ ـــ

پاۓ صدیق کو جس سانپ نے ہر بار ڈسا ـ ـــ
میں اسی سانپ کا گمنام ٹھکانہ دیکھوں ـ ـــ

جنگ خندق میں جو باندھے تھے وہ پتھر چوموں ـ ــ
اور مصیبت میں تیرا ساتھ نبھانا دیکھوں ـ ـــ

جان کے دشمن تو نئےخوف سے تھرائيں مگر ـ ـــ
معاف کرنے کا وہ انداز پرانا ديکھوں ـ ـــ

چشم اطہر کو خدایا وہ بصیرت دے دے ـ ـــ
قبلہ رو ہو کے محمدۖ کو روزانہ دیکھوں ـ ـــ